میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، پی ٹی آئی چھوڑنے کی خبروں پر وفاقی وزیر کا دبنگ اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پارٹی چھوڑنے کی خبروں پر وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صاحبزادہ محمد محبوب سلطان کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی ۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ میں وزیراعظم عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں اور اللہ نے چاہا تو کھڑا رہوں گا۔

پارٹی چھوڑنے کے تاثر کی تردید کرتا ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ “میرے چچااورخانوادہ کےسیاسی سربراہ صاحبزادہ نذیر سلطان کی بیمار پرسی کیلئے مختلف پارٹیز سے مہربان آرہے ہیں، اس کو موجودہ سیاسی صورتحال سے منسلک نہ کیا جائے”۔یادرہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کررکھا ہے جس کے بعد سے سیاسی میدانوں میں بھی ہلچل ہے اور کئی لوگوں کی وفاداریاں افواہوں کی زد میں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close