سیاسی حلقوں میں ہلچل، کون اچانک جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گیا؟ وزیراعظم عمران خان بھی پریشان

لاہور (پی این آئی)سیاسی حلقوں میں ہلچل، کون اچانک جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گیا؟ وزیراعظم عمران خان بھی پریشان۔۔۔  پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گھر پہنچ گئے۔جہانگیر ترین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں ترین ہاؤس پہنچے جہاں عون چوہدری سمیت ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

 

حمزہ شہباز کے ساتھ خواجہ سلمان رفیق، عطاء تارڑ اور اویس لغاری سمیت دیگر موجود ہیں۔ حمزہ شہباز اس اہم ترین ملاقات میں ترین گروپ سے تحریک عدم اعتماد میں مدد مانگیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close