وزیراعظم نے کونسے کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جو وقت پر سامنے لائے جائیں گے؟ پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں وقت کے ساتھ سامنے لائیں گے، موجودہ سیاسی ماحول کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، جو ممبر جانا چاہتا ہے وہ استعفا دے کر مقابلے میں آئے، یہ نہیں ہوسکتا ہمارے ٹکٹ پر لڑنے والا پی ٹی آئی کیخلاف ہوجائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک سوال’’ اتحادی جماعتوں سے رابطے ہیں ان کا جھکاؤ اپوزیشن کی جانب ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ کیا پتہ ہم ایک پیج پر ہوں اور صلاح مشورہ ایک ہو، یقین دلاتا ہوں کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہے اور رہیں گے، تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی، قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اسپیکر ایک دو دن میں فیصلہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تمام کارڈ اپنے پاس رکھے ہیں جووقت کے ساتھ سامنے آئیں گے، امید ہے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شرمندگی ہوگی، تمام ممبران سے مل چکے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن نے جو ماحول بنایا ہے اس سے جلد ہوا نکل جائے گی، یہ کیسے ہوسکتا ہے جو ہمارے ٹکٹ پر لڑے وہ ہمارے خلاف ہوجائے۔

ہمیں یقین ہے پارٹی میں سے کوئی دھوکہ نہیں کرے گا۔پرویز خٹک نے کہا کہ اتحاد یوں سے مکمل رابطے میں ہے، جو ماحول بنا ہے اس کا جلد ڈراپ سین ہونے والا ہے، اتحادی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ لوگوں سے ملتے رہتے ہیں، سب کو اپنی طاقت کے ذریعے لڑنا چاہیے، نہ کہ ٹکٹ کا لالچ دے کر لڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام دھڑے متحد ہو جائیں گے، جو ممبر دوسری طرف جانا چاہتا ہے کہ وہ استعفیٰ دے اور مقابلے میں آئے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں 2018 سے زیادہ جذبہ دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد شخصیت ہے جو بین الاقوامی سطح پر جواب دے سکتے ہیں، پرویز خٹک نے ایک سوال ’کیا جڑواں شہروں کے تعلقات ٹھیک ہے؟‘‘ کے جواب میں کہا کہ ہمارے تعلقات بالکل ٹھیک ہے۔ میں وزیردفاع بھی ہوں اور رابطے میں بھی ہوں، وہ ایک فورس ہے ان کی اپنی سوچ ہےاس کے مطابق چلنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close