تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کیسی حکومت قائم ہوگی؟ اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات

لاہور(پی این آئی ) تحریک عدم اعتماد کے بعد کے سیٹ اپ پر اپوزیشن کنفیوژن کا شکار نظر آنے لگی ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف اسمبلی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں جبکہ نواز شریف چاہتے ہیں کہ فی الفور انتخابات کرائے جائیں۔اسی طرح مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی اسمبلی مدت پوری کرنے کے حق میں ہیں ۔

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ لیگی رہنما سعد رفیق کا موقف ہے کہ 15ماہ میں مسائل حل نہیں ہو سکتے فوری الیکشن کی طرف جانا چاہیے ۔پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا موقف ہے کہ اگر پنجاب میں ابھی عدم اعتماد نہیں آ رہی تو پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کیو ں کریں؟ نجی ٹی وی نے بتایا کے وزارت اعلیٰ مسلم لیگ (ق)کو دینے پر مسلم لیگ (ن )کے رہنماوں کی طرف سے اعتراضات سامنے آئے ہیں ۔لیگی رہنماوں کا موقف ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے سب سے زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی اٹھائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close