لاہور (پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا،عمرا ن خان کیساتھ کوئی رہنا نہیں چاہتا،پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔ لیگی رہنما سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا۔اب لوگ نیوٹرل ہوگئے ہیں تو ان کو تکلیف ہورہی ہے،علیم خان سے بات ہوگئی ہے ،شمولیت پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ ان کا کہنا ہے کہ
عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھے کریں۔کیالوگ اکٹھے کرنا صرف عمران خان کو ہی آتاہے؟ہم بھی لوگوں کو اکٹھا کریں گے ،دیکھتے ہیں کون روکتاہے؟عمرا ن خان جلسوں میں غیرمناسب زبان استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہوجائیں جسکو ووٹ ملیں وہ آئے حکومت بنائیں۔ایک سال میں معیشت اور مسائل ٹھیک نہیں ہو سکتے۔انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر عدالت نوٹس لے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں