لاہور (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد ایک طرف اپوزیشن جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں تو دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مونس الہٰی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سےٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، عون چوہدری نے دونوں کے درمیان بات چیت کرائی۔ باخبر ذرائع کے مطابق مونس الہٰی نے علی ترین سے انکے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔
دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس جہانگیرترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں 3 بجے ہوگا۔ یہ بات اہم ہے کہ عون چوہدری نے گزشتہ روز پرویز الٰہی سے ہونے والی ملاقات سےمتعلق جہانگیر ترین کو آگاہ کیا ہے۔ جہانگیر ترین گروپ کے آج کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے نتیجے میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں