عمران خان آسمانی نہیں، مصنوعی آفت ہیں، اپوزیشن رہنما کا سخت وار

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی آسمانی نہیں مصنوعی آفت ہے۔اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو نہ گھبرانے کی ترغیب دینے والا خود گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جس کے پاؤں پکڑنے ہیں پکڑلو آپکی سیاست اور حکومت کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

جے یو آئی کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ اس آفت سے قوم کونجات دلانے کیلئے آج اپوزیشن کی قیادت کی بیٹھک ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کیلئے تیار رہنے کا کہہ دیا ہے اور جب بھی حکم ملا یہ کارکن اسلام آباد کی طرف چل پڑیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close