اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کے ارکان کی جانب سے اتحادی جماعتوں پر تنقیدی بیانات اور سخت حملے جاری ہیں۔ شیخ رشید کی طرف سے ق لیگ کو 5 نشستوں پر وزارت اعلیٰ کی پھبتی کے بعد اب تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے ق لیگ کو پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی قرار دے دیا ہے۔ عمران خان پاکستان کی ضرورت ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے پاکستان اوورسیز کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ق لیگ پنجاب کے چند اضلاع کی پارٹی ہے،
مسلم لیگ ن جی ٹی روڈ اور پیپلزپارٹی اندرونِ سندھ کی پارٹی ہے، 2018 کے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ کے شہری علاقوں میں سب سے زیادہ ووٹ ملے, عمران خان پاکستان کی ضرورت ہیں۔ اسد عمر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت تحریک انصاف ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے بعد تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کو مضبوط رکھنے کے لیے ہمارا متحد ہونا ضروری ہے، مشکل حالات میں پاکستانیوں نے مقابلہ کرنا ہے، ملک قربانی سے بنا ہے اس کے لیے مزید قربانیاں دینے کو تیار ہیں، کامیابی کے لیے ملک کو متحد ہونا ضروری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں