گرمیوں کے موسم میں کونسے دو بڑے بحران آنیوالے ہیں؟ ن لیگی رہنما احسن اقبال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کو ترقی کرتی معیشت ملی تھی لیکن آج پاکستان کی معیشت ناکام ثابت ہوچکی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پچھلے چار سالوں میں اس حکومت کی جو حکمرانی ہے، اس نے ملک کی بنیادوں کو ہلادیا ہے، یہ حکومت خود کو پاکستان کا چیمپئن بنا کر پیش کررہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گرمیوں کے موسم میں گیس اور گندم کا بحران آنے والا ہے، عمران خان کو ترقی کرتی معیشت ملی تھی لیکن آج پاکستان کی معیشت ناکام ثابت ہوچکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عمران نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں، سارے قرضے خسارا پورا کرنے میں جھونک دیے ہیں، قرضوں کو پورا کرنے کیلئے آنے والی حکومت اس پلِ صراط سے گزرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close