ایم کیو ایم کو سازش کے تحت پیپلزپارٹی سے دور کیا گیا، بلاول نے ایم کیو ایم کیساتھ معاملے طے ہونے کا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پرمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے معاملات طے ہونے کا اشارہ دے دیا۔اپنی پریس کانفرنس میں بلاول کا کہنا تھاکہ ماضی میں ایم کیو ایم کے ساتھ مسائل رہے ہیں اور ایم کیو ایم کو ایک سازش کے تحت پیپلز پارٹی سے دور کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اگر مل کر سندھ کے مسائل کا مقابلہ کرتے ہیں تو بہتر نتائج نکل سکتے ہیں۔ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ کل ایم کیو ایم کی قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات ہوگی۔بلاول نے کہا کہ عدم اعتماد میں کامیابی کے بعد انتخابی اصلاحات کریں گے اور پھر الیکشن کی طرف جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close