بلاول کے علاوہ جس کو سیکیورٹی چاہیے، وہ بتائے۔۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن کو پیشکش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا میں اس سے زیادہ بیوقوف اپوزیشن میں نے نہیں دیکھی،بلاول کے علاوہ جس کو سیکیورٹی چاہیے، وہ بتائے۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ اوورسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ملیشیا یا سول ملیشیا لائے تو کچل کر رکھ دوں گا۔

 

ہاسٹل میں یہ انصار الاسلام کے ڈنڈا بردار لے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے ایم این ایز کی حفاظت کرنی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close