اسلام آباد(پی این آئی) کرکٹ میچوں کے بعد وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی سٹہ شروع ہوگیا۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر بھی سٹہ شروع ہوگیا ہے۔گھوڑ دوڑ اور کرکٹ میچوں پر سٹا کھیلنے والے بکیوں نے تحریک عدم اعتماد پر بھی شرطیں وصول کرنا شروع کردیں۔
رپورٹ کے مطابق تحریک کے عدم اعتماد کی کامیابی پر ریٹ صرف تیس پیسے ہے۔دوسری جانب وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان آج اور کل ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم قومی اسمبلی کے ارکان سے تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔وزیراعظم ارکان اسمبلی کو اپنی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے ۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے تحفظات بھی دور کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب حکومت نے عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے لیئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دئیے، پنجاب کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا فوری آغاز کرد یا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے ،پولیس اور محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹس فوری بھجوا نے کی ہدایت،پنجاب میں ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سے متعلق کرمنل ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اپوزیشن اوراتحادی جماعتوں کے ساتھ حکومتی ارکان اسمبلی کاریکارڈ بھی مانگ لیا گیا ہے، ہدایات ملنے پر متعلقہ محکموں کے افسران نے فوری کام شروع کردیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں