نواز شریف کس کے کہنے پر چوہدری پرویز الٰہی کو وزارتِ اعلیٰ پنجاب دینے پر رضامند ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی ) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے صرف ایک پیغام پر مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کو دینے پر راضی ہوگئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے شدید تحفظات کے باوجود پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دیے جانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

 

جس کے بارے میں ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ق کو وزرات اعلیٰ دینے کے لئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے نواز شریف کو راضی کیا سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ کی جانب سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد کو پیغام بھیجا کہ چند ماہ کی بات ہے بڑے مقصد کیلئے چھوٹی قربانی دیں جب کہ ان کی یہ شرط نہ ماننے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کی بھی دھمکی دی ۔رپورٹ میں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے یہ یقین دہانی بھی مانگی گئی کہ ق لیگ صوبہ پنجاب میں ن لیگ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی ، جس پر مولانا فضل الرحمان اور آصف علی زرداری کی جانب سے دی گئی ضمانت کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب کی وزارت اعلیٰ ق لیگ کو دینے پر آمادگی ظاہر کردی ۔

 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے حوالے سے جاری جوڑ توڑ میں اپوزیشن مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر متفق ہوگئی ہے ، اتحادی جماعتوں کے حوالے سے حکومت کے لئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیے گئے ، اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے ووٹ پورے کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے پر بھی رضامندی ظاہر کردی ہے اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close