عمران خان کو ہٹانے کیلئے کیا ہونے جارہا ہے؟ شہباز گل کے نئے دعوے نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ خاندان عمران خان کو ہٹانے کیلئے خرید و فروخت کررہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ذاتی خرچ پر پی ٹی آئی کنونشن میں شرکت کیلئے آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی عمران خان کا شکریہ ادا کرنے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

عمران خان کا شکریہ جنہوں نے انہیں ووٹ کا حق دیا۔معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی سے سبز پاسپورٹ کی عزت میں اضافہ ہوا، سمندر پار پاکستانی ہمارے اصل ہیرو ہیں،ذاتی خرچ پر کنونشن میں شرکت کیلئے پاکستان آئے مہمان پوری قوم کا فخر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close