عمران خان کے ہاتھ کونسا کارڈ لگ گیا ہے جو وہ عدم اعتماد سے عین قبل دکھائیں گے؟ سینئر صحافی کامران خان کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی )اینکر پرسن کامران خان کا دعویٰ ہے کہ موجودہ سیاسی حالات میں جو صورتحال کچھ روز پہلے تک تھی اب ویسے نہیں ہے کیونکہ عمران خان کے ہاتھ ایک ٹرمپ کارڈ لگ گیا ہے جو وہ عدم اعتماد سے کچھ وقت پہلے دکھائیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے منسلک صحافی اور معروف اینکر پرسن کامران خان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جو حالیہ صورتحال بنی ہوئی ہے اس کی وجہ ان کی امریکا مخالف پالیسیز ہیں اور اس وقت ملک میں جو سیاسی صورتحال ہے اس کی وجہ بھی امریکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ روز پہلے تک حالات اس طرح کے نظر آ رہے تھے کہ حکومت اب گئی کہ کب گئی مگر اب عمران خان کے ہاتھ ایک ایسا ٹرمپ کارڈ لگ چکا ہے جس کو شو کرنے سے حالات بدل جائیں گے اور عمران خان اس پتے کو عدم اعتماد کے وقت یا اس سے کچھ روز پہلے شو آف کریں گے۔اینکر پرسن نے یہ بھی کہا ہے کہ پہلے عمران خان کی ہار سو فیصد یقینی تھی مگر اب اس طرح لگتا ہے کہ ہار تو ابھی بھی سکتے ہیں مگر اس کے چانس کم ہو گئے ہیں اور لگتا ہے کہ بازی پلٹ بھی سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب جس شخصیت کی حمایت ملی ہے اس سے ہار کا تاثر مکمل زائل نہیں ہوا مگر صورتحال بدل گئی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر پہلے سے زیادہ لوگوں کو متاثر کر رہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی ان باتوں سے کسی دانشور یا اس طبقے کو تو متاثر نہ کر سکے مگر اس میں عام پاکستانی کو امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں