تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔۔۔ تحریک انصاف کے ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے اسلام آباد میں چوہدری برادران سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق ترین گروپ اور مسلم لیگ ق میں باہمی طورپر سیاسی تعاون کا فیصلہ ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا ہےکہ ترین گروپ اور چوہدری برادران کے درمیان دوبارہ جلد ملاقات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close