لاہور(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اس پراتفاق ہوگیاہےکہ موجودہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویزالٰہی کا کہنا تھاکہ آئین اور قانون بڑا واضح ہے، سپیکرقومی اسمبلی کواس پرعمل کرناچاہیے، ہم اپنا فیصلہ کرچکے، اس پرساتھیوں سےحتمی مشاورت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق،ایم کیوایم اوربلوچستان عوامی پارٹی مل کرچل رہے ہیں۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ اپوزیشن اتحاد میں گئے تو وزارتوں سے استعفے دیں گے، آج جہانگیر ترین گروپ کے عون چوہدری ملاقات کیلئے آئے تھے اور اگلے دو دن میں وہ بھی ہمیں اپنی حمایت کا بتائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، وزیراعظم عمران خان کو اپنی کوششیں جاری رکھنا چاہیئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں