ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی چودھری پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر متفق ہو گئیں

اسلام آباد(پی این آئی )مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق اپوزیشن ذرائع کا بتانا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ دینے سے متعلق اعلان 24 گھنٹے کے اندر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی آمادگی کا پیغام پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نے ق لیگ تک پہنچایا۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہماری جماعت کسی کشمکش کا شکار نہیں ہے، اتوار کو تحریک عدم اعتماد سے متعلق فیصلہ کر لیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close