مسلم لیگ ن نے پیش کش مسترد کر دی، غنڈے اور بدمعاشوں سے بات نہیں ہوتی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو بات چیت کی پیش کش کی تھی جس کے جواب میں مسلم لیگ نون نے صلح صفائی کی یہ پیش کش مسترد کر دی، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غنڈے اور بدمعاشوں سے بات نہیں ہوتی۔ اس حوالے سے مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بات سیاست دانوں سے ہوتی ہے، ایک طرف سیاسی مخالفین کو گالیاں، دھمکیاں، بے بنیاد الزامات اور دوسری طرف بات چیت کے لیکچر؟

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کو مشورہ دیا کہ یہ باتیں عمران صاحب کو سمجھائیں، جنہوں نے سیاست کو دشمنی میں بدل دیا ہے، سیاست میں گند اور غلاظت عمران صاحب نے ڈالی ہوئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد معاشرے سے غلاظت کے اس ڈھیر اور عدم برداشت کے منبع کو ہٹانے کے لیے لائی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں