بڑا سیاسی دہماکہ، بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت عدم اعتماد کی تحریک کی حمایت کرنے کو تیار ہو گئی

کوئٹہ (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ایک ایک کر کے اتحادی ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزيشن کا ساتھ دینے کو تیار ہو گئی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یو آئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔

بی اے پی کے اراکینِ بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔ اس حوالے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر پارٹی میں مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے جس پر شیخ رشید کو جواب دیتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ان کی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی، ہمارا فیصلہ شیخ رشید نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close