اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپنے اراکینِ قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز تک محدود کرتے ہوئے انہیں گروپوں میں تقسیم کردیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اپوزیشن ارکان کے پارلیمنٹ لاجز سے باہر جانے پر پابندی ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان کو نو گروپوں میں تقسیم کیا ہے اور سینئر رہنماؤں کو ان گروپوں کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
گروپ لیڈرز میں خواجہ آصف، راناثنااللہ، عبدالرحمان کانجو، راناتنویر سمیت دیگر سینئر رہنما شامل ہیں۔ اگر کوئی رکن پارلیمنٹ لاجز سے باہر جانا چاہتا ہے تو اسے گروپ لیڈر سے اجازت لینی پڑتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں