کراچی (پی این آئی)کراچی الیکٹرانک ڈیلر ایسوسی ایشن نے غیر مقامی افراد کے موبائل فون فروخت کرنے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد کراچی کے شہری کے علاوہ کوئی موبائل فون فروخت نہیں کرسکے گا۔اس حوالے سے صدر کراچی الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلر ایسوسی ایشن محمد رضوان عرفان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس اور سی پی ایل سی کے تعاون سے کیڈا نے ایس او پی بنائی ہے۔
اب موبائل فون کی فروخت کے لیے کراچی کا شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، بغیر تصدیق کراچی کا کوئی بھی دکاندار موبائل فون نہیں خریدے گا، شہر کی تمام موبائل مارکیٹس کے دکاندار فیصلے کے پابند ہوں گے۔رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ پر کراچی کا ایڈریس دیکھ کر موبائل فون خریدا جائے گا، فیصلوں میں مختلف وقتوں میں اپڈیٹس بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایس او پیز پر بہت زیادہ سختی کی ہے، اب تک تقریباً 10 سے 12 کروڑ روپے کے موبائل فون پکڑ چکے ہیں، پولیس کے ذریعے موبائل فونز شہریوں کو واپس دلوائے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں