فیصلہ نہ ہو سکا، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ق لیگ کشمکش کا شکار، اگلا اجلاس کب ہو گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حتمی فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری شجاعت کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کا اہم مشاورتی اجلاس اسلام آ باد میں ہوا جس میں وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

ہفتے کو ہونے والے اجلاس میں ق لیگ کے قائدین کسی حتمی فیصلے پر نہیں پہنچ پائے جس کے باعث اتوار کو دوبارہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کسی بھی کشمکش کا شکار نہیں ،اتوار کےاجلاس میں حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close