اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عبد العلیم خان لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ لندن میں دو روزہ قیام کے دوران علیم خان نے نواز شریف سے تین گھنٹے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق علیم خان نے نواز شریف کو بتایا کہ ان کے ساتھ تین سال کیا کچھ ہوتا رہا، ان کی اپنی جماعت پی ٹی آئی نے ان کو کس طرح نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی جہانگیر ترین سے ملاقات نہ ہو سکی لیکن فون پر رابطہ ہوا۔علیم خان کی نواز شریف سے ملاقات کی علیم خان کے ترجمان نے تردید کی تھی۔ ذرائع کے مطابق لندن کے دورے کے بعد علیم خان پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سیاسی ملاقاتیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں