اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دی ہے اور اب اجلاس کا انتظار کیا جارہاہے جبکہ حکومت بھی اسے ناکام بنانے کیلئے سیاسی رابطوں میں مشغول ہے تاہم پیر کے روز اپوزیشن کا گرینڈ اجلاس اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے گھر پر ہونے جارہاہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی جانب سے اپوزیشن لیڈران کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا، اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوں گے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا گیاہے ۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سے متعلق حکمت عملی مرتبہ کی جائے گی اور حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا جائزہ لیا جائے گا ۔اس کے علاوہ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں اراکین اسمبلی پر تشدد اور گرفتاری کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں