اسلام آباد (پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید نے نام لیے بغیر( ق) لیگ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پانچ پانچ سیٹوں والے وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں ، وزیر داخلہ کے اس بیان پر مونس الہیٰ میدان میں آ گئے ہیں اور زور دار جوابی “حملہ” کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مونس الہیٰ نے ٹویٹر پر شیخ رشید کا 6سیکنڈ پر مشتمل کلپ شیئر کیا اور ساتھ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں شیخ رشید کی عزت کرتاہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے ۔“یاد رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں سائے کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں ،میں ان لوگوں جیسا نہیں ہوں جو 5ووٹ کیساتھ صوبائی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں۔ اس بات پر صحافی نے سوال کیا ، کیا آپ بلوچستان کی بات کر رہے ہیں؟ شیخ رشید نے جواب دیا نہیں میں پنجاب کی بات کر رہا ہوں،بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں