کوئٹہ(پی این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے جتنامرضی پیسا لگا لیں عمران خان اپنا ٹائم پور ا کرے گا،میرے دعا ہے کہ معاملات خوش اسلوبی سے ہوجائیں۔انصارالسلام کے ورکرز کو سکیورٹی کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ کسی خبر نہیں تھی کہ وہ 48لوگ کون ہیں ۔انصارالسلام کو چیلنج کرتا ہوں عدم اعتماد والے دن آ کر دکھائیں ،لگ پتا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں سائے کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں ،میں ان لوگوں جیسا نہیں ہوں جو 5ووٹ کیساتھ صوبائی وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں ۔ اس بات پر صحافی نے سوال کیا ، کیا آپ بلوچستان کی بات کر رہے ہیں؟ شیخ رشید نے جواب دیا نہیں میں پنجاب کی بات کر رہا ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر نکل آیا تو واقعی خطرناک ہو گا،دعا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو جائیں، فوج کی ضرورت پڑنے پر فوج کو طلب کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں