اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں چوہدری شجاعت بھی وفاقی حکومت کی کارکردگی پر ناخوش نظر آئے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کا چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ق لیگ کے ارکان اور سینیئر رہنمائوں نے شرکت کی،اجلاس میں چوہدری پرویز الہی نے دیگر حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا، پنجاب کی موجودہ صورتحال اور ترین گروپ کی سرگرمیوں کا
بھی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں دیگر حکومتی اتحادیوں کی مشاورت سے فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ وفاقی حکومت کی کارکردگی سے کوئی بھی اتحادی خوش نہیں۔اجلاس میں شرکا کا موقف تھا کہ ق لیگ کو جلد اپنا سیاسی فیصلہ کرنا ہو گا، یہ نہ ہو کہ دیر ہو جائے، ادھر کے رہیں نہ ادھر کے، چوہدری شجاعت بھی مرکزی حکومت کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کارکنوں اور پارٹی کو مایوس نہیں کرنا جبکہ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ملکی مفاد اور اپنے سیاسی مستقبل کو دیکھتے ہوئے مشاورت سے فیصلے کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں کا آئندہ دو سے تین روز میں مشترکہ پریس کانفرنس میں بڑے اعلان کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں