ایک اور وکٹ کلین بولڈ، وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر اہم ترین رہنما نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا

کراچی(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کے مطابق عبدالرشیدگوڈیل نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں، وہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے غیر فعال اور گھرپرہیں۔عبدالرشیدگوڈیل نے کہا کہ شہر کی ترقی، استحکام اور مسائل کے حل کیلئے پی ٹی آئی میں شامل ہواتھامگر وزیراعظم عمران خان کراچی کیلئے کچھ نہ کرسکے، تحریک انصاف چھوڑچکا اب سیاست سے کوئی تعلق نہیں،

اور نہ ہی کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہونگا، اپنی تمام تر توجہ اب کاروبار پر مرکوز کر رکھی ہے۔رشید گوڈیل نے کہا کہ تحریک انصاف سندھ میں تین گروپس کام کررہے ہیں جسکی وجہ سے پارٹی اور کارکنان کو نقصان پہنچ رہا ہے۔یاد رہے کہ سال دو ہزار اٹھارہ میں رشید گوڈیل متحدہ قومی موومنٹ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، رشید گوڈیل کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پرپی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کے سابق رہنما رشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت پربہت خوش ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں