ن لیگ کا سینئر رہنما تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہو گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد فاروق گجر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء محمد فاروق گجر کی عفیف صدیقی کے ہمراہ وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی پنجاب شفقت محمود سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ن لیگ کے رہنما نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر شفقت محمود نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ دوران ملاقات سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت سیاسی محاذ پر گرما گرمی ہے اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close