جہاں عزت نہ ہو وہاں نہیں رہنا چاہیے، چوہدری وجاہت نے ق لیگ کی پالیسی واضح کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ق لیگ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش جاری ہے۔ اس حوالے سے اب واضح اشارے ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے بھائی چوہدری وجاہت نے واضح طور پر کہا ہے کہ حکمرانوں کے ساتھ تین سال گزارے، جہاں عزت نہ ہو وہاں رہنے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔

چوہدری وجاہت کا گوجرانوالا میں کارکنوں سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ان کے بزرگوں کی ہمت ہے کہ تین سال اس حکومت کے ساتھ گزار دیے، ق لیگ ابھی کسی فیصلے پر نہیں پہنچی۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد لانے کے بعد حکومت کی اتحادی جماعتوں کے وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ لاجز میں روبینہ عرفان کے لاج میں ہوئی جو 45 منٹ جاری رہی، جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات ہوئی۔ میٹنگ کے بعد واضح اشارے دیئے جانے لگے ہیں کہ کیا حکمت عملی طے کی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close