حکومت یا اپوزیشن؟ چوہدری پرویز الہٰی آئندہ 24 گھنٹے میں فیصلہ کریں گے، جھکاؤ کدھر ہے؟ اشارہ مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) ق لیگ نے پی ٹی آئی حکومت کا اتحادی بن کر رہنے یا متحدہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا ساتھ دینے کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار چوہدری پرویز الہٰی کو دے دیا ہے لیکن حکومت کی طرف سے اتحادی جماعتوں کے ساتھ آخ کیے جانے والے رویے پر وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کو شدید تحفظات ہیں۔

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تمام معاملات کا اختیار فواد چوہدری کے پاس ہے تو اللہ ہی حافظ ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ عثمان بزدار صاحب کی کارکردگی سے یہ مطمئن ہیں یا نہیں، ہمارا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کوئی پریشر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر عثمان بزدار سے متعلق پریشر ہے، اگر ق لیگ کے معاملات فوادچوہدری نے طے کرنے ہیں تو چوہدری برادران کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارے تحفظات تو ہیں، ہم نے لوگوں میں جانا ہے، 24 گھنٹے کے اندر اندر فیصلہ آجائے گا، چوہدری پرویز الہٰی جلد فیصلہ کرلیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، صوبے کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے، ہم سے کسی نے بات نہیں کی کہ ووٹ دینا ہے یا نہیں دینا ہے، کیا کرنا ہے۔ ق لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ووٹ دینے کے لیے کسی نے اپروچ نہیں کیا، جو فیصلہ ملک کے لیے اچھا ہوگا وہی کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں