تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ، قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے؟ اہم مشاورت ہو گئی

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے اپوزيشن کی طرف سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزيشن پر اسپیکر قومی اسمبلی کی چیئرمین سینیٹ سے مشاورت ہوئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےکہا کہ اجلاس کہاں ہوگا؟ کب ہوگا؟اس پر مشاورت ہونی ہے، اجلاس بلانے سے متعلق اپوزیشن سے بات کریں گے، قانون کےاندرجوگنجائش ہےاس کےتحت فیصلہ کریں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نےکہاکہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کا اہم اجلاس ہو رہا ہے، اجلاس میں سعودی شہزادے سمیت 40 ملکوں کے وزرائے خارجہ آ رہے ہیں۔خیال رہے کہ اپوزیشن نے 8 مارچ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کیلئے اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرادی ہے جس کےتحت اسپیکر کو 14 دن کے اندر اجلاس طلب کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close