رات گئے اہم کارروائی، ن لیگی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق سابق سینیٹر چوہدری تنویر کراچی سے دبئی فرار کی کوشش کر رہے تھے کہ انہیں گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم چوہدری تنویر کا نام مسافروں کی بلاک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں مقدمہ درج ہے اور اینٹی کرپشن پنجاب کی اپیل پر ہی ملزم کا نام بلاک لسٹ میں ڈالا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم کو پنجاب اینٹی کرپشن کے حوالے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close