اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کر لیا، کیا کرنے جارہے ہیں؟ سیاسی میدان سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ اپوزیشن نے اسلام آباد میں پاورشو کرنے کا وزیراعظم عمران خان کا چیلنج قبول کرلیا، صدر پیپلزپارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم سے 10گنا بڑا جلسہ کرے گی، وزیراعظم جس روز جلسہ کریں گے ہم بھی اسی روز جلسے کی کال دیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم سے 10گنا بڑا جلسہ کرے گی، وزیراعظم جس روز جلسہ کریں گے ہم بھی اسی روز جلسے کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پر الزام تراشی سے آپ کا جانا نہیں رکے گا ، اپوزیشن کے پاس اگر نمبرز نہیں ہیں تو آپ اتنے حواس باختہ کیوں ہیں؟ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا تھا کہ اپوزیشن 172ووٹ پورے کرلے تو مجھ سے زیادہ کمزور کوئی نہیں ہوگا، پہلے تحریک عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا،عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں بڑا جلسہ کروں گا،جلسے میں بتاؤں گا اپوزیشن یہ سب کیوں کررہی ہے۔اسی طرح گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں تاریخی پاور شو کا اعلان کیا تھا، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہونے جا رہا ہے ڈی چوک اسلام آباد پر۔

عوام اپنے وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی۔ لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔جلسے کی وقت اور تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جلسے میں فوج کا حوالہ دینا قابل رحم اورمایوس کن ہے، جلسے میں فوج کا حوالہ دینا کام نہیں آئےگا، اس وقت عدم اعتماد زیرالتوا ہے، عمران خان کی گالیاں ثبوت ہیں کہ اسے اپنی شکست کا پتہ چل چکا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے لوئردیر میں خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عمران خان کی گالیوں سے بھرپور زبان ثبوت ہےکہ اسے اپنی شکست کا پتہ چل چکا ہے، کیا آپ نے کبھی کسی جیتنے والے کپتان کو اپنے مخالفین کو مغلظات نوازتے سنا ہے؟ مخالفین کو مغلظات جیتنے والے کپتان نہیں بلکہ ایسا تو شکست خوردہ عناصر کرتے ہیں، اس وقت جبکہ عدم اعتماد زیرالتوا ہے، جلسے میں فوج کا حوالہ دینا قابل رحم اور مایوس کن ہے اور یہ کام نہیں آئےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close