بڑا سیاسی جھٹکا، تحریک انصاف نے ن لیگ کی اہم ترین وکٹ گرا دی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد فاروق گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا، ن لیگی رہنماء نے وفاقی وزیر شفقت محمود سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا، پی ٹی آئی قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے لاہور سے سینئر رہنما محمد فاروق گجر نے وفاقی وزیر شفقت محمود سے ملاقات کی، جس میں تحریک عدم اعتماد اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ن لیگی رہنماء محمد فاروق گجر نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر شفقت محمود نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ بھی موجود تھیں۔ دوسری جانب دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ لاجز واقعہ پر وزیر داخلہ شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حکومت کے کہنے پر ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کیا،پولیس نے چادر چار دیواری ک تقدس پامال کیا ،اکثریت کھونے پر حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔،حکومت سیاسی ماحول کو خراب کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔پولیس نے وزیر داخلہ کے حکم پر پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہو کر قانوں کی خلاف ورزی کی۔مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اس واقعہ پر استعفیٰ دیں۔ مزید برآں مسلم لیگ (ن) نے پارلیمنٹ لاجز میں پولیس چھاپوں کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔

رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر کوئی غیر شخص سپیکر کی اجازت کے بغیر داخل نہیں ہوسکتا،آئی جی جی پولیس اسلام آباد نے غیر قانونی حکومتی احکامات مان کر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ۔ مطالبہ ہے کہ آئی جی اسلام آباد پولیس اخلاقی طور پر عہدہ چھوڑ دیں، سپریم کورٹ سے بھی مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا ازخود نوٹس لے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close