اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان اور وزرا کو الیکشن کمیشن نے نوٹس بھیج دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوٹس لوئر دیر میں جلسہ کرنے پر دیا ہے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیراعظم اور وزرا کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ نے منع کرنے کے باوجود عوامی اجتماع منعقد کیا اور ریاستی مشینری استعمال کی، آپ نے الیکشن ایکٹ 2017 کی واضح خلاف ورزی کی۔
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزراء سے الیکشن کمیشن نے 14 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے اپنا جواب جمع کرائیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو دیر کا دورہ کرنے سے منع کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم نے دیر میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں