علیم خان واقعی ن لیگ میں شامل ہونے جارہے ہیں؟ قریبی شخصیت نے حقیقت بتا دی

لاہور(پی این آئی )علیم خان واقعی ن لیگ میں شامل ہونے جارہے ہیں؟ قریبی شخصیت نے حقیقت بتا دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء علیم خان کے ترجمان میاں خالدنے کہاہے کہ علیم خان کادورہ نجی نوعیت تھا،وہ لندن میں اپنے بچوں سے ملاقات کرنے گئے ہیں۔ ان کی کوئی سیاسی ملاقات نہیں ہوئی۔علیم خان وطن واپسی کے بعد ساتھیوں سے مل کرلائحہ عمل طے کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close