بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان تو ہو گیا ، ریلیف کب سے ملنا شروع ہو گا؟ خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آ باد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو مارچ کے بِلوں میں 5روپے فی یونٹ ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بجلی کے نرخ میں اضافہ نہیں ہوا، عالمی منڈیوں میں کوئلے، ایل این جی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔وزیر توانائی حماد اظہر نے مزید کہا کہ اضافے کی وجہ سے ہر ماہ نئی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ بل میں لگتی ہے اور فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ لگنے کے بعدگزشتہ ماہ کی خارج ہو جاتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس پیکج سے ملک بھر کے گھریلو اور کمرشل صارفین مستفید ہو سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close