جنرل باجوہ نے مجھے کہا فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہنا، وزیراعظم عمران خان

لوئر دیر (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کے دوران جب وزیراعظم عمران خان خطاب کرنے آئے تو پی ٹی آئی کے جلسے کے شرکا نے ’ڈیزل ڈیزل‘ کے نعرے لگائے

 

جس پر وزیر اعظم نے بتایاکہ ابھی جنرل باجوہ سے بات ہورہی تھی ، آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہامولانا فضل الرحمن کو ڈیزل نہ کہنا ، میں نے جنرل باجوہ کو جواب دیا کہ جنرل باجوہ میں نہیں کہہ رہا !عوام نے اس کا نام ڈیزل رکھ دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close