ترین گروپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنیوالے صوبائی وزیروں کو بڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) ترین گروپ نے وزیر اعظم سے ملنے والے صوبائی وزراء سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے۔ترجمان ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو روز قبل آصف نکئی اور اختر ملک نے ملاقات کی لیکن وہ کبھی بھی ترین گروپ کا کبھی بھی حصہ نہیں رہے، وزیر اعظم سے ملنے والے صوبائی وزرا آصف نکئی، اختر ملک، صمصام بخاری اور ہاشم ڈوگر کبھی بھی ترین گروپ کے ممبر نہیں رہے، جب کہ ترین گروپ نے وزیر اعظم سے نہ ملنے کا فیصلہ جہانگیر ترین کی ہدایت کے بعد کیا ہے۔

ادھر ترین گروپ کے عون چوہدری کی رہائشگاہ پر اجلاس کے بعد سعید اکبر نوانی اور دیگر رہنماوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں لیکن پارٹی میں کچھ اختلافات کی بنیاد پر ہم نے ترین گروپ جوائن کیا کیونکہ جہانگیر ترین کے ساتھ زیادتی ہو رہی تھی، ہمارا موقف بعد میں درست ثابت ہوا، موجودہ حالات میں وزیراعظم کو جلد ادراک ہو گا، وزیراعظم کے گرد مشیر پارٹی حکومت کا بھلا نہیں کررہی۔عون چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے گرد بیٹھا کوئی نا کوئی اپنا غصہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے،

ہمیں ایسے حالات سے دبایا نہیں جا سکتا ہمارے اصولی موقف کو سن کر یا ہماری بات مان لی جائے یا ہمیں منا لیا جائے انتقام یا پولیس دکھانے سے معاملات سلجھتے نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے بھی سیاسی مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہیں ہمارے کاروبار بند ہوئے تو اسمبلی بھی بند ہو جائے گی، میرے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے یا کسی کا بھی امیدوار ہونے کی تردید کرتا ہوں، علیم خان ہمارے گروپ کا حصہ ہیں، ہم کسی غلط فہمی کو نہیں مانتے، علیم خان نے اپنے علاوہ کسی اور کو ترین گروپ کا حصہ نہیں بنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close