علیم خان نے نواز شریف سے ہاتھ ملا لیا، گھنٹوں طویل ملاقات ، کیا بات چیت ہوئی؟

لندن(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہناہےکہ نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔واضح رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close