اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب رات بھر اِدھر اُدھر فون کرتے رہے، معافیاں مانگتے رہے کہ میرے بندے چھڑوا دیں۔معاونِ خصوصی شہباز گِل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک ہی رات میں ان کا سارا بخار اتر گیا، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپنے بندوں سے معافی منگوائی ہے۔شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ہم انہیں کسی بہانے سیاسی میدان سے بھاگنے نہیں دینا چاہتے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزپارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی اور اسلام آباد پولیس کے آپریشن کے باعث پارلیمنٹ لاجز میدان جنگ بن گیا تھا۔جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمٰن کے 2؍ ارکان اسمبلی اور 18 رضاکار گرفتار کرلئے گئے ، پولیس رکن اسمبلی کے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئی ، ن لیگ، پیپلزپارٹی کے ارکان پارلیمنٹ بھی پہنچ گئے۔
فضل الرحمٰن نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اپنے کارکنوں سے اسلام آباد پہنچنے اور اپنے اپنے شہروں میں سڑکیں، کاروبار بند کرنے کی کال دیدی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں