سپریم کورٹ بار نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وکیل رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ سے پارلیمنٹ لاجز میں بدسلوکی پر سپریم کورٹ بار نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، پارلیمنٹ لاجز پر حملہ جمہوری نظام لپیٹنے کی سازش ہے۔سپریم کورٹ بار کے صدر نے وکلا سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی اپیل بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن کے دوران سینیٹر کامران مرتضیٰ پر تشدد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close