مزدوری کر کے گھر جانے والے باپ اور دو بیٹوں کو ٹرالر نے کچل دیا، ڈرائیور فرار

کراچی (پی این آئی) ٹریلر کے ڈرائیور نے سنگین لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گزشتہ شب مزدوری کے بعد گھر جاتے ہوئے باپ اور دو بیٹوں کو کچل دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں والد اور 2 بیٹے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ موٹرسائیکل اور ٹریلر میں ہوا، جاں بحق تینوں افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،
پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق باپ اور بیٹے آگرہ تاج میں محنت مزدوری کے بعد واپس اپنے گھر کیماڑی جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی موٹر سائیکل اور ٹریلر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تینوں لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close