اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ اپوزیشن کا حکومت اتحادی جماعتوں کو ساتھ ملانے کا فارمولہ طے ہوگیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے چاروں صوبوں کےگورنر بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ ق لیگ کیساتھ دینےکی صورت میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کیخلاف عدم اعتماد نہیں لائی جائےگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ کو وفاقی کابینہ اور پنجاب میں وہی حصہ ملے گا جو اس حکومت میں اس کے پاس ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ساتھ آنے پرانہیں سندھ کابینہ اور مرکز دونوں میں حصہ دیا جائے گا جبکہ باپ پارٹی کے ساتھ دینے پر وفاق اور بلوچستان میں نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان اور اختر مینگل کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں