پاک فوج اِن ایکشن، رات گئے خفیہ کارروائی، بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (پی این آئی) خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن، متعدد دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان میں 2 آپریشن کیے گئے۔سیکورٹی فورسز کی کاروائیوں کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

جبکہ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کے قبضے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد آپریشن کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں