مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کیخلاف اعلانِ جنگ کر دیا، ملک بھر سے کارکنان کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےپارلیمنٹ لاجز پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور انصار السلام کے کارکنان گرفتار کرنے پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ یہ حکومت ہمارے ایم این ایز کو اسلام آباد پولیس کے ذریعے گرفتار کروائے گی۔ہمارے آدمی یہاں پرامن طریقے سے پہنچے تھے۔ان کے پاس کون سا اسلحہ تھا جس وجہ سے ان پر دھاوا بولا گیا ہے؟میں یہاں پر پی ڈی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی گرفتاری دینے کے لیے آیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اس نا اہل حکومت کے خلاف گھروں سے نکلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close