راولپنڈی (پی این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ، اس سے متعلق غیر ضروری بحث نہ کی جائے ۔تفصیل کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پریس کانفرنس کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سیاست سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا ، اس پر کسی قسم کی غیر ضروری بحث نہ کی جائے یہ ہی سب کے لیے اچھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مداخلت کی بات کرتے ہیں، اس کا جواب بھی ان ہی سے مانگا جائے، ان سے ثبوت مانگا جائے اور اگر کوئی بات کرتا ہے تو اس کے پاس اس کے ثبوت بھی ہوں گے۔واضح رہے کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر سیاسی ماحول بہت گرم ہے ،اپوزیشن اور حکومت کی جانب سے ایک دوسرے پر بھر پور دباو ڈالا جا رہا ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں