ہفتہ، اتوار اور سوموار کو بھی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے خصوصی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں سکولوں اور دفاتر کے لیے تین دن کی تعطیلات ہوں گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہفتہ، اتوار اور پیر کے روز چھٹی ہو گی جبکہ موبائل فون سروس معطل نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ”پاکستان کی تاریخ میں 41سال بعد وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں او آئی سی کانفرنس ہونے جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزارت داخلہ، چیف کمشنرز اورپولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ کانفرنس کے تینوں دن موبائل فون سروس بند نہیں کی جائے گی کیونکہ اس سے رابطوں کا فقدان ہو گا۔ او آئی سی اجلاس کے لیے حکومت نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں پاک فوج، سول اداروں اور ایجنسیوں کی مدد لی گئی ہے۔ “

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں